صفا کوئٹہ کے نام پر سارے شہر کو کچرا دان بنا دیا گیا ،یہ لوگ صفا کوئٹہ کے نام پر حکومت سے اربوں روپے وصول کررہے ہیں،رحیم آغا

جمعہ 29 اگست 2025 20:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا نے اعلی حکام کا توجہ کاکڑ کالونی سٹلائٹ ٹاون کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کے مین وسط میں واقع کاکڑ کالونی میں صفائی نام کی کوئی چیز نہیں ہے کچرے کے پہاڑ بن چکے ہیں نالیاں گندگی سے بھری پڑی ہیں اور گندہ پانی سڑک پر پہہ رہا اور سڑک بھی کندہ پانی میں بہہ گیا ہے جس کی وجہ سے علاقے مکین سخت مشکلات سے دوچار ہیں کئی علاقہ مکینوں نے کئی دفعہ صفا کوئٹہ کے ذمہ داران کو بذریعہ ٹیلیفون آگاہ بھی کیا ہے لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صفا کوئٹہ کے نام پر سارے شہر کو کچرا دان بنا دیا گیا ہے جبکہ یہ لوگ صفا کوئٹہ کے نام پر حکومت سے اربوں روپے وصول کررہے ہیں حالانکہ میٹروپولیٹن کے پاس جب صفائی کی اختیارات تھی تو سارے کوئٹہ میں یکساں صفائی کی جاتی تھی اور خاص کر جب نشاندہی کی جاتی تھی تو میٹروپولیٹن کے خاکروب فورا پہنچ جاتے تھے اب لوگوں کو یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ صفا کوئٹہ کے نام پر مسلط کردہ ٹولے کا دفتر کہاں پر واقع ہے اور کون انکا ذمہ دار ہے اور کیا طریقہ کار ہے کسی کو معلوم نہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ صفا کوئٹہ والے صرف شہر کے تین چار سڑکوں کو معمولی صاف کرکے میٹروپولیٹن سے دگنی رقم لے رہے ہیں ہم چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور چیف سیکرٹری سے فوری نوٹس لیتے کی اپیل و مطالبہ ہے کہ انکا آڈیٹ کیا جائے اور حکومت سے اربوں روپے لینے کا حساب لیا جائے کیونکہ صفا کوئٹہ والوں نے صفا کے نام پر کوئٹہ کو کند میں تبدیل کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر انکا فوری نہ لیا گیا تو علاقہ سخت احتجاج پر مجبورہونگے۔