Live Updates

شدید بارشوں اور سیلاب سے ٹیکس ریونیو پر منفی اثرات کا خدشہ

رواں ماہ ساڑھے نو سو ارب ہدف کے بجائے وصولی نو سو ارب تک محدود رہنے کا امکان

جمعہ 29 اگست 2025 20:15

شدید بارشوں اور سیلاب سے ٹیکس ریونیو پر منفی اثرات کا خدشہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)شدید بارشوں اور سیلاب سے ٹیکس ریونیو پر منفی اثرات کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق رواں ماہ ساڑھے نو سو ارب ہدف کے بجائے وصولی نو سو ارب تک محدود رہنے کا امکان ہے، سیلابی نقصانات کی اسیسمنٹ رپورٹ آنے پر حقیقی ریونیو شارٹ فال کا پتہ چلے گا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق سیلابی صورتحال سے کاروباری سرگرمیاں اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر بھی متاثر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق جولائی 2025 میں 748 ارب ہدف کے مقابلے 754 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ اگست میں 950 ارب روپے اور ستمبر میں 1300 ارب اکھٹے کرنے کا ہدف ہے۔حالیہ چند دنوں میں کسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں گڈز ڈکلیئریشنزمیں کمی ہے اور آنے والوں دنوں میں تعمیراتی سرگرمیاں بحال ہونے سے ریونیو میں اضافے کا امکان ہے۔حکام کے مطابق رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :