
دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ترین ریکارڈ، 2 لاکھ 20ہزار کیوسک پانی کا نکاس ہوا
دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 211330 سے 219760 کیوسک رہا، پارک ویوہاؤسنگ سوسائٹی کے 4 بلاکس میں پانی داخل، تمام رہائشیوں کو بروقت نکال لیا گیا
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 29 اگست 2025
19:34

(جاری ہے)
تھیم پارک، موہلنوال، مرید وال، فرخ آباد، شفیق آباد، افغان کالونی، نیو میٹر سٹی اور چوہنگ ایریا سے محفوظ انخلا کیا گیا۔
طلعت پارک بابوصابو میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔ لاچیوالی سکول کے ریلیف کیمپ میں 70 سے زائد افراد مقیم ہیں۔ پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے چار بلاکس میں پانی داخل ہونے پر تمام رہائشیوں کو بروقت نکال لیا گیا۔ بیشتر متاثرین چوہنگ ٹھوکرریلیف کیمپ میں مقیم ہیں جہاں ا ن کو قیام و طعام کی بہترین سہولتیں دی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن رات بھر سے مسلسل جاری رہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام ٹیموں کو شاباش دی۔ دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرصدارت ایک ہنگامی اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس کو بتایا کہ مون سون کے نویں اسپیل کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ساہیوال میں بارشیں متوقع ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دریائے چناب میں پانی کا ایک بڑا ریلا جھنگ کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ دریائے راوی میں اس وقت 2 لاکھ 17 ہزار کیوسک کا سیلابی بہاؤ موجود ہے، تاہم آئندہ چند گھنٹوں میں بہاؤ میں کمی کی توقع ہے۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ننکانہ، شیخوپورہ، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دریائی بیلٹ کے علاقوں کو فوری طور پر خالی کروایا جائے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
مزید اہم خبریں
-
دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ترین ریکارڈ، 2 لاکھ 20ہزار کیوسک پانی کا نکاس ہوا
-
پنجاب میں سیلابی صورتحال، غیر محفوظ علاقوں سے آبادی کے فوری انخلاء کا فیصلہ
-
حکومت پنجاب کا کُوڑے سے 150 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کو دگنا تگنا کرنے کا ہدف ہے، اسحاق ڈار
-
حکومت آئندہ پانچ سال کے لیے ایک جامع ٹیکسٹائل و ملبوسات پالیسی اور قومی صنعتی پالیسی تشکیل دے رہی ہے، جام کمال
-
پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام، مودی سرکار کے جنگی جنون پرکاری ضرب
-
گورنر سندھ سے میٹرک میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کی ملاقات
-
گندم کی قیمت 5 ہزار روپے تک پہنچ جانے کا امکان
-
سیلاب سے متاثرہ ایک ایک گھر کا ازالہ کریں گے، پارک ویو سٹی انتظامیہ کا اعلان
-
بھارت کی آبی جارحیت کے بعد دریائے راوی ، ستلج ،چناب کی تباہ کاریاں جاری
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
-
وزیراعظم شہباز شریف کا ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی اعلی سطحی اجلاس بلانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.