نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات میرزویان سے ٹیلیفون پر گفتگو، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 29 اگست 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات میرزویان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے علاقائی استحکام و خوشحالی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام پر غور کرنے پر اتفاق کیا ۔ انہوں نے دو طرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر ممکنہ تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔