ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوکا ڈپٹی کمشنر آفس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ

جمعہ 29 اگست 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ محمد طارق نے ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کے مختلف شعبہ جات جن میں لوکل برانچ، لوکل ڈومیسائل سیکشن، ریکارڈ روم اور کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا سیکشن شامل ہیں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعلقہ اسٹاف نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو لوکل اور ڈومیسائل بنانے کے طریقہ کار، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ریکارڈ کے جدید نظام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے تمام شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے اور لوکل ڈومیسائل کے اجرا میں تیزی اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آنی چاہیے اور تمام عمل کو سہل اور شفاف بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :