ق*بلوچستان کے معدنیات پرطاقتورطبقات کی بری نظریں ہیں ، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

جمعہ 29 اگست 2025 21:45

د*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کوامن اورحقوق چائیے بدقسمتی سے ہمارے یہاں امن ہیں نہ عوام کو بنیادی حقوق میسر ہیں بلوچستان کے معدنیات پرطاقتورطبقات کی بری نظریں ہیں سیکورٹی فورسزوحکومت امن کے قیام ،لاپتہ افراد کی بازیابی بارڈرتجارت کھولنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں تقاریب سے خطاب اوروفودسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان میں طاقت کااستعمال تباہ کن،نفرت پھیلانے، احساس محرومی بڑھانے کاسبب ہیں عوام کو بنیادی انسانی معاشی آئینی حقوق سے محروم کیاگیاہے روزگار،تجارت،تعلیم،امن،خوشحالی ناپیدہوتی جارہی ہے بلوچستان کے عوام،نوجوان، مائیں،بہنیں سمیت ہرطبقہ احتجاج پرہیں۔

(جاری ہے)

لیکن ان کی آوازسننے والاانسان فراہم کرنے والاکوئی نہیں۔مظلوموں کی آوازدبائی جارہی ہیں انسانی حقوق معطل ہیں جعلی نمائندے زبردستی اوراپنی مفادات کے تحفظ وحصول کیلئے مسلط کیے گیے ہیں جماعت اسلامی عوام کوحقوق دلانے،لاپتہ افراد کی بازیابی بارڈرزکھولنے تجارت کی بحالی اورعدل وانصاف کیلئے جدوجہد کررہی ہیں ہم پارلیمنٹ کے اندروباہرظلم وظالم کے خلاف اورمظلوم کیلئے آوازبلندکرتے رہیں گے عوام ہماراساتھ دیں