سیلاب سے متاثرہ علاقے قصور میں پاک فوج کا رات بھر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری رہا

ہفتہ 30 اگست 2025 13:43

سیلاب سے متاثرہ علاقے قصور میں پاک فوج کا رات بھر ریسکیو اینڈ ریلیف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) سیلاب سے متاثرہ علاقے قصور میں پاک فوج کا رات بھر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری رہا۔ قصور میں شدید سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کے جوان رات بھر متاثرین سیلاب کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کرتے رہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے جوانوں نے متاثرین سیلاب کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ طبی امداد اور مفت ادویات بھی فراہم کیں۔ رات گئے متاثرین سیلاب جن میں بچے، بزرگ اور خواتین شامل تھیں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا۔پاک فوج کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا جا رہا ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج دن ہو یا رات عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :