
شفاف طرزِ حکمرانی، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور اداروں کی فعالیت کے ذریعے عوام کو سہولتیں ان کے قریب تر فراہم کی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
جمعہ 29 اگست 2025 22:15
(جاری ہے)
اس موقع پر بڑی تعداد میں شہریوں نے اپنے مسائل، مشکلات اور مطالبات سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا اور تحریری درخواستیں پیش کیں وزیر اعلیٰ نے عوامی مسائل کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی یہ ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے لوگوں کو کوئٹہ آنے کی زحمت نہ اٹھانی پڑے بلکہ ان کے مسائل ضلعی سطح پر ہی حل ہوں اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور مقامی مشینری کو زیادہ فعال اور جواب دہ بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو فوری ریلیف ان کی دہلیز پر میسر ہو وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اچھی گورننس صرف کاغذی منصوبوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے ضلعی حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں اور ہر سطح پر شفافیت اور تیز رفتاری کو یقینی بنائیں انہوں نے خبردار کیا کہ عوامی خدمت میں غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی دہلیز پر سہولت پہنچانا ہی حقیقی عوامی خدمت ہے اور یہی ہماری حکومت کا بنیادی نصب العین ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان حکومت کا بنیادی مقصد عوامی مسائل کا مستقل اور دیرپا حل ہے شفاف طرزِ حکمرانی، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور اداروں کی فعالیت کے ذریعے عوام کو سہولتیں ان کے قریب تر فراہم کی جائیں گی تاکہ ایک مؤثر اور خدمت گزار حکومت کا تصور حقیقت کا روپ دھار سکے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت نے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا
-
موجودہ حکومت میں پانی کے ذخائرنہیں بلکہ پیسا بنانے والے لوگ ہیں
-
دریا کنارے طاقتور شخصیات کی اراضی بچانے کیلئے پوری پوری بستیاں اجاڑ دی گئیں
-
پانی جب بہاولپور سے ہوتا ہوا پنجند پر جائے گا تو خطرہ ٹلے گا‘ ڈی جی پی ڈی ایم اے
-
کاہنہ ،آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق
-
سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں حکومت کی امدادی سرگرمیوں کا اثر کہیں بھی نظر نہیں آرہا
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کا سیلاب متاثرین کیلئے 3ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان
-
پاکستان میں سیلاب بھارت کی آبی جارحیت ہے، عالمی عدالت سے رجوع کیا جائے
-
ملک میں ڈیمز کیوں نہیں بنتے؟ کیونکہ ہر ڈیم سیاست کی نذر ہوجاتا ہے
-
لاہور: راوی کنارے قائم شاہدرہ میں کئی نئی ہاؤسنگ سوسائٹیاں سیلاب سے بری طرح متاثر
-
حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے اب تک 15 ارب ڈالرز سے زائد کے نقصان کا اندازہ ہے
-
"علیم خان نے راوی کی حدود میں 300 ایکڑ زمین لی جو غیر قانونی تھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.