سرگودھا، موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ریکوری نوجوان سی17لاکھ سے زائد کی رقم چھین لی اور فرار ہو گئے

ہفتہ 30 اگست 2025 11:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)سرگودھا میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے ریکوری نوجوان سے گن پوائنٹ پر 17 لاکھ سے زائد کی رقم چھین لی اور فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا خوشاب روڈ پر شاہپور صدر کے قریب 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے دن دیہاڑے ریکوری کر کے آنے والے نوجوان جنید الرحمن سے گن پوائنٹ پر 17 لاکھ 20 ہزار روپے چھین لئے اورفرار ہوگئی-پولیس تھانہ شاہپور صدر ڈاکوں کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :