کراچی : خاتون پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو 14 سال قید اور10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

ہفتہ 30 اگست 2025 13:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)کراچی کے علاقے منظور کالونی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والے ملزم محمد رمضان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔خاتون پر تیزاب پھینکنے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے ملزم کو خاتون پر تیزاب پھینکنے پر ملزم محمد رمضان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔عدالت نے ملزم کو اپنی متاثرہ بہن کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا، ساتھ ہی 2 بھانجوں کو زخمی کرنے پر محمد رمضان کو 4، 4 سال قید اور 4 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم بھی دیا۔واضح رہے کہ ملزم محمد رمضان نے 2022 میں بہن پر تیزاب پھینک کر اور بھانجوں کو چھری مار کر زخمی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :