Live Updates

چیچہ وطنی،دریائے راوی میں سیلابی پانی سے ضلع بھر میں مجموعی طور پر30 آبادیاں متاثر ہوئیں ، ترجمان ضلعی انتظامیہ چیچہ وطنی

ہفتہ 30 اگست 2025 13:14

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) دریائے راوی میں سیلابی پانی سے ضلع بھر میں مجموعی طور پر30آبادیاں متاثر ہوئیں ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے 776، ایکڑرقبے پرمحیط فصلوں کو نقصان پہنچا ،24 سے زائد ریلیف اور ریسکیوپوائنٹس پر تعینات عملے نے 3966،افراد کو سیلابی پانی سے باہر نکالا اور ریسکیوکیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا سیلاب سے مجموعی طور پر2646 مویشی متاثر ہوئے ،885 مویشیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب سے مزید آبادیوں کو بچانے کیلئے انتظامیہ مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ترجمان کے مطابق سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کیلئے ریلیف اور ریسکیوسٹاف پوری تندہی سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :