ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کی صدارت میں ٹیکسلا ہیری ٹیج پلان سے متعلق ایک اہم اجلاس

ہفتہ 30 اگست 2025 13:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی صدارت میں ٹیکسلا ہیری ٹیج پلان سے متعلق ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا، ایس پی ٹریفک، ٹیکسلا میوزیم، مائنز ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹیکسلا میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹیکسلا تاریخی اور سیاحتی اہمیت کا حامل شہر ہے۔ اس کی خوبصورتی، ماحول اور ورثے کے تحفظ کے لئے تمام ادارے مربوط اقدامات یقینی بنائیں۔اجلاس میں ڈمپرز اور ٹرالیوں کے ذریعے ریت، بجری اور دیگر میٹریل کی نقل و حمل کے دوران پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کے تدارک کے لئے اہم فیصلے کئے گئے جس سے تحت ڈمپرز اور ٹرالیوں کی نقل و حمل کے لئے مخصوص اوقات کار مقرر کئے جائیں گے تاکہ شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو۔

(جاری ہے)

ریت اور بجری لانے والے تمام ڈمپرز اور ٹرالیاں اوپر سے مکمل طور پر ڈھانپ کر چلائی جائیں گی تاکہ گردوغبار اور آلودگی کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ اس عمل کی سخت مانیٹرنگ کرے گی اور خلاف ورزی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے دوران ٹیکسلا کے تاریخی ورثے اور شہریوں کے ماحول کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ تمام متعلقہ محکمے قریبی کوآرڈینیشن کے ساتھ اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔\378

متعلقہ عنوان :