بھکرپولیس تھانہ دریا خان سٹی نے دو منشیات فروش گرفتارکرلیے

ہفتہ 30 اگست 2025 15:17

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) بھکرپولیس تھانہ دریا خان سٹی نے دو منشیات فروش گرفتارکرلیے۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی نے پولیس ٹیمز کے ساتھ مخبران کے اطلاعات پر کامیاب ریڈ کر کے 02 منشیات فروشوں کو منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزم محمد حنیف عرف جمعہ سے 1040 گرام چرس اور ملزم طارق محمود سے 220 گرام چرس برآمدکرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کا اندراج کر دیا ،ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا گیا ۔ذرائع نے مزید کہا کہ بھکر پولیس منشیات جیسی لعنت کے خاتمے اور اسکی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئےہے۔\378

متعلقہ عنوان :