اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سب سے بڑا فلوٹیلا کل سپین سے روانہ ہوگا

ہفتہ 30 اگست 2025 15:13

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)اہلیان غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سب سے بڑا فلوٹیلا اتوار کو سپین سے روانہ ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق اس فلوٹیلا قافلے میں درجنوں کشتیاں امدادی سامان کے ساتھ غزہ کی طرف روانہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

فلوٹیلا پر فلسطینیوں اور انسانی حقوق کی حمایت کرنے والے کارکن بھی ہوں گے جبکہ تقریبا چوالیس ممالک سے سینکڑوں انسانی حقوق کے کارکن اس فلوٹیلا کے ساتھ ہوں گے جبکہ نمایاں شخصیات میں سویڈن سے تعلق رکھنی والی خاتون کارکن گریٹا تھنبرگ اور ماریانہ موٹربھی شامل ہیں، گریٹا تھنبرگ ایسے ہی ایک فلوٹیلا کے ساتھ پہلے بھی غزہ پہنچنے کی کوشش کر چکی ہیں۔

اسی طرح کی ایک کوشش کے دوران اس سے قبل اسرائیلی فوج 9 انسانی حقوق کے ترک کارکنوں کو شہید کر چکی ہے۔ جون کے دوران بھی اسی طرح کی فلوٹیلا کی ایک کاوش کو اسرائیلی فوج نے روک دیا تھا، اس میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :