جیکب آبادمیں دیرینہ دشمنی کی بناپر نوجوان قتل

ہفتہ 30 اگست 2025 15:39

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)جیکب آبادمیں دیرینہ دشمنی کی بناپر نوجوان کو قتل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولا داد تھانے کی حدود مری واہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گاؤں بشام جکھرانی کے رہائشی نوجوان عطاء محمد گورشانی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، مقتول کے والد امان گورشانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میرے بیٹے کو غفار، عبدالحق اور ضیاء الحق گورشانی نے بے گناہ قتل کیا ہے حالانکہ ہماری ان سے کوئی دشمنی نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عبدالحق گورشانی اور اس کے رشتہ دار وہاب گورشانی کے درمیان پرانی دشمنی چل رہی تھی اور اسی انتقامی کارروائی میں میرے بیٹے کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا ہے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار ے جارہے ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

متعلقہ عنوان :