جیکب آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے گرینڈ آپریشن، ڈرون کے ذریعے کارروائی، جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے مسمار

ہفتہ 30 اگست 2025 15:36

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)جیکب آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے گرینڈ آپریشن، ڈرون کے ذریعے کارروائی، جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے مسمار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولا داد تھانے کی حدود جاگیر کے علاقے میں پولیس کا بڑا آپریشن جاری ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون کی مدد سے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر گولے داغے گئے جس کے نتیجے میں علاقے میں مسلسل دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے مسمار کئے گئے ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں جیکب آباد پولیس کو جعفر آباد پولیس کی بھی مدد حاصل ہے جس نے بلوچستان کے سرحدی علاقے کو مکمل طور پر بند کرکے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، پولیس آپریشن میں ضلع کے مختلف تھانوں کی بھاری نفری جدید اسلحہ اور مشنری کے ساتھ حصہ لیے ہوئے ہیں۔