Live Updates

سیلاب متاثرین کیلئے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں 50 بستروں پر مشتمل خصوصی وارڈ قائم

ہفتہ 30 اگست 2025 16:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں سیلاب متاثرین کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 50 بستروں پر مشتمل خصوصی وارڈ قائم کر دیا گیا ہے جہاں سیلاب متاثرین کو فوری اور بہترین خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر سہیل طارق نے بتایا کہ مریضوں کو ادویات اور علاج بالکل مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں متاثرین کی مدد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کےعملےکی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں تاکہ مریضوں کو دن رات علاج معالجہ فراہم کیا جا سکے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :