آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا آٹھمقام بازار کا دورہ

ہفتہ 30 اگست 2025 17:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے آٹھمقام بازار کا دورہ کر کے فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید شجاعت حسین نقوی کی ہدایت پر ٹیم نے صفائی، ذخیرہ اندوزی اور معیاری اصولوں کو چیک کرنے کے لیے مختلف دکانوں اور فوڈ آؤٹ لیٹس کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر مجموعی طور پر22500 روپےجرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 2 نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے بھیجے گئے۔ ایک غیر رجسٹرڈ کمپنی کی نشاندہی کی گئی مزید قانونی کارروائی کے لیے نمونے لیے گئے، غیر معیاری سامان کی تلفی کی گئی، 12,000 مالیت کا سامان موقع پر تلف کیا گیا، بعض دکانداروں/فوڈ ہینڈلرز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :