بھوآنہ جعلی دودھ کیس کا معاملہ، فوڈ اتھارٹی کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج

ہفتہ 30 اگست 2025 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) بھوآنہ جعلی دودھ کیس کا معاملہ، فوڈ اتھارٹی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔ہائیکورٹ میں بھوآنہ کے علاقے جیون چک میں قائم مبینہ جعلی دودھ کے ملک کولیکشن سنٹر کا معاملہ زیرِ سماعت آگیا۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جوڈیشل مجسٹریٹ بھوآنہ کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ مجسٹریٹ نے حقائق اور قانون کے برعکس ملک کولیکشن سنٹر کی ضبط شدہ مشینری سپرداری پر دینے کا حکم جاری کیا۔

درخواست میں بتایا گیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شمس الحق جپہ کے مِلک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مارا، سیمپل لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔ لیب رپورٹ میں دودھ جعلی ثابت ہوا،، جس پر کولیکشن سنٹر کی مشینری قبضے میں لے لی گئی اور شمس الحق جپہ کیخلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا۔