Live Updates

پشاور،سیلاب زدگان کیلئے چیریٹی میچ، زلمی کی لیجنڈز الیون کو 6 رنز سے شکست

ہفتہ 30 اگست 2025 18:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) سیلاب زدگان کیلئے چیریٹی میچ، زلمی نے لیجنڈز الیون کو 6 رنز سے شکست دیدی ۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کی غرض سے پشاور میں نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا۔بق عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں کھیلے جانے والے میچ پشاور زلمی نے لیجنڈز الیون کو 6 رنز سے شکست دے دی ہے، پشاور زلمی کے 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لیجنڈز الیون کی ٹیم 138 رنز ہی بنا سکی۔

بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی زلمی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 144 رنز پر آل آؤٹ ہوئی، بابر اعظم نے شاندار 41 رنز کی اننگز کھیلی، یاسر حمید 35 اور عامر برکی 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔لیجنڈز الیون کی جانب سے شاہد اذفریدی اور عبدالرزاق نے 3،3 جبکہ محمد حفیظ اور سعید اجمل نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

(جاری ہے)

ہدف کے تعاقب میں لیجنڈز الیون کی ٹیم مقررہ 15 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا کر کی ہمت ہار گئی، کپتان انضمام الحق 46 اور اظہر محمود 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کے محمد عرفان اور بابر اعظم نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ سلمان خان اور ذوالفقار بابر کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔واضح رہے کہ پشاور زلمی، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا اور حکومت خیبر پختونخوا کے اشتراک سے منعقدہ اس میچ سے حاصل ہونے والی آمدنی سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کی جائے گی، مقابلے میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے میچ فیس لینے سے بھی انکار کیا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات