sلاہور سیشن عدالتوں میں تعطیلات کے بعد عدالتی کام کا آغاز

پہلے روز پانچ ہزار سے زائد مقدمات کی سماعت، عدالتوں میں خاصا رش

ہفتہ 30 اگست 2025 18:25

ٹ*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء) لاہور سیشن عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج معمول کا عدالتی کام دوبارہ شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

چھٹیوں کے بعد پہلے روز عدالتوں میں پانچ ہزار سے زائد مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے۔عدالتی برآمدے صبح سویرے سے پیشیوں کی آوازوں سے گونجتے رہے جبکہ درخواست ضمانتوں کے حوالے سے خاصا رش دیکھنے میں آیا۔

متعلقہ عنوان :