ظ*نئے پرانے فتنوں سے آگاہ کر کے ان کی سرکوبی جاری رہے گی،عالمی مجلس ختم نبوت

}انسداد توہین رسالت قوانین پر پہرہ جاری رہے گا،امتناع قادیانیت قانون کی قادیانی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ کسی جج یا وکیل کو پلانٹڈ کیسز کی بنیاد پر آئین سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جا سکتی،مقررین

ہفتہ 30 اگست 2025 18:25

u فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت فیصل آباد کے زیر اہتمام الفتح گراونڈ سلیمی چوک میں اٹھارویں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے عنوان سے یہ کانفرنسیں نئی نسل کو اسلام مخالف فتنوں سے آگاہی کے لیے ہیں۔ نئے پرانے فتنوں سے آگاہ کر کے ان کی سرکوبی جاری رہے گی۔

انسداد توہین رسالت قوانین پر پہرہ جاری رہے گا۔ امتناع قادیانیت قانون کی قادیانی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ کسی جج یا وکیل کو پلانٹڈ کیسز کی بنیاد پر آئین سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ 1953 اور 1973 کی طرح آج بھی تمام مسلمان ہر چھوٹے بڑے مرزا کے دجل اور گستاخی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے مرکزی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا محمد ناصر الدین خاکوانی، شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، خواجہ عزیز الرحمن، جے یو آئی کے مرکزی رہنما مفتی عبدالواحد قریشی، متحدہ جمیعت اہلحدیث کے علامہ ضیائاللہ شاہ بخاری، جے یو پی نورانی کے مفتی عبدالشکور رضوی، بین الاقوامی نعت خواں شاہد عمران عارفی جبکہ مبلغ عبدالرشید غازی سیال، سید خبیب شاہ، صاحبزادہ مبشر محمود، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد نعیم کی دعوت پر شیخ الحدیث مفتی محمد طیب مہتمم جامعہ اسلامیہ امدادیہ، رکن اسلامی نظریاتی کونسل حافظ محمد امجد، متحدہ علماء کونسل کے مفتی محمد ضیاء مدنی، مرکزی علماء کونسل کے مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا خلیل الرحمن انوری، مفتی حامد مدنی، مولانا عزیز الرحمن رحیمی، مولانا حبیب الرحمن، قاری جمیل الرحمن جامعہ دارالقرآن، محمود احمد مدنی سمیت دیگر قومی و مقامی زعماء ملت، مذہبی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا، سٹیج کی زینت بنے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مدارس کے اساتذہ، طلباء اور ختم نبوت کے کارکن بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ کانفرنس کے انتظامات منظم انداز میں کیے گئے تھے شرکاء نے نماز مغرب کے بعد رات گئے تک مقررین کے خطابات دلجمعی سے سنے۔ صاحبزادہ عزیز الرحمن نے مولانا سید محمد خبیب شاہ اور مبلغ فیصل آباد غازی عبدالرشید سیال کے ہمراہ بیک سٹیج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت قادیانیوں سمیت ہر منکر ختم نبوت اور فتنے کی سرکوبی کرنے اور فتنوں کا سر کچلنے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس عنوان کے تحت کانفرنسیں اسی سلسلہ کی کڑی ہیں۔

متعلقہ عنوان :