Live Updates

سیلاب اور بارشوں میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال رکھی جائے، بلال اکبر خان

ہفتہ 30 اگست 2025 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) صوبے میں جاری مون سون بارشوں کے طاقتور سپیل اور سیلابی صورتحال میں عوام کو پریشانی سے بچانے کیلئے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے محکمہ کے افسران کو پبلک ٹرانسپورٹ بحال رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام اضلاع میں متعلقہ افسران کو مسلسل فیلڈ میں رہ کر مسافروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کیلئے اور نجی ٹرانسپورٹر کی جانب سے کسی بھی زیادتی پر فوری شکایات کا ازالہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ا نہوں نے کہا کہ بارشوں میں بھی میٹروز اور اوورنج لائن ٹرین کی بلا تعطل سروس فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ ہر ممکن کوشش ہے کہ مسافروں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عوام سیلاب اور طوفانی بارشوں سے پریشان ہیں یہ ایک سخت آزمائش ہے جس میں اپنی عوام کیساتھ کھڑے ہیں اسی لیے تمام صوبائی وزرا ءبھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کر کے ضروری اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات