مولانا حامد الحق شہید سیمینار ،تقسیم انعامات وتقریری مقابلہ کا انعقاد ،طلباء کی انگلش،اردو اورعربی زبانوں میں تقاریر

ہفتہ 30 اگست 2025 19:35

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)جامعہ دارالہدٰی نوشہرہ میں سہ ماہی امتحان کے بعد شہید اسلام مولانا حامد الحق سیمینار بسلسلہ تقسیم انعامات وتقریری مقابلہ منعقد ہواجس میں طلبہ نے انگلش،اردو اورعربی زبانوں میں تقاریرپیش کی،مقابلہ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ اورسہ ماہی امتحان کے پوزیشن ہولڈرزطلبہ پر اکابرین نے اپنے دست مبارک سیانعامات تقسیم کئے،اس موقع پر دارالہدٰی سکول سسٹم کے فرسٹ ٹرم امتحان کے پوزیشن ہولڈرزطلبہ پر بھی انعامات تقسیم کئے گئے،تقریب کے مہمانان خصوصی جمیعت علماء اسلام س پاکستان کے مرکزی امیرمولاناعبدالحق ثانی،مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا سید یوسف شاہ،ترجمان حقانیہ مولانا عرفان الحق،مولانالقمان الحق،مولانا اسامہ سمیع،شارح مسلم،خطیب اسلام مولانا عبدالقیوم حقانی،جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ اضاخیل بالا کے نائب مہتمم مولانا سید انواراللہ باچااورجامعہ اسلامیہ تاروجبہ کے مہتمم مولانا میاں ولی جان نے شرکت کی،اس موقع پر مولانا حامد الحق حقانی کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا،جامعہ کی بہتر ین کارکردگی اورمختصر عرصہ میں بھرپور ترقی پر اکابرین نے جامعہ کے انتظامیہ کی کاوشوں کوسرہا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق خان اور ڈی، ایس، پی انویسٹی گیشن نعیم خان دوادزئی نے بھی اپنے دست مبارک سے طلبہ پر انعامات تقسیم کئے جبکہ مدیر جامعہ کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کیاگیا،اس موقع پر علاقہ بھرکے علمائ کرام،طلبہ،سرپرستان حضرات سمیت عوام نے بھرپور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ دارالہدٰی نوشہرہ کے نائب مدیر مولانا قاری فضل الرحمٰن نے کہاکہ طلبہ کی بہترین تعلیم وتربیت میں اساتذہ اور والدین کا مسلسل رابطہ اہم کرداراداکرتاہے جبکہ جامعہ مسلسل قوم کی بچوں کی مستقبل اورکامیاب انسان بننے کیلئے فکرمند رہتی ہے،بچے قوم کی امانت ہیں ان بچوں پر محنت کرنا ہمارا فرض ہے، تقریب کے اختتام پر جامعہ دارالہدٰی نوشہرہ کے مدیر مولانا قاری شمس الرحمٰن نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔