Live Updates

سیالکوت،سیلاب کی وجہ سے ضلع بھر میں سانپ کے ڈسنے کے 14 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں،سی ای او ہیلتھ

ہفتہ 30 اگست 2025 19:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ضلع بھر میں سانپ کے ڈسنے کے 14 واقعات ہو چکے ہیں، تمام افراد کو بروقت سانپ کے بچاؤ کی ویکسین دی گئی اور وہ نقصان سے محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

مختلف میڈیکل ریلیف کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانپ کے ڈسنے کے زیادہ واقعات تحصیل پسرور میں ہوئے جن کی تعداد 12 ہے جبکہ دو واقعات تحصیل ڈسکہ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضلع بھر میں 29 فکسڈ میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں جبکہ پانچ موبائل ریلیف کیمپس بھی متحرک ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :