Live Updates

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کا ڈسکہ کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت

ہفتہ 30 اگست 2025 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے ڈسکہ کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے متاثرہ دیہات بھلووالی، کوٹلی داسو سنگھ، سیوکی اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ ایمن آباد روڈ اور اطراف کے دیہات شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ بھلووالی چوک سے کوٹلی داسو تک سڑک زیر آب ہونے کی وجہ سے آمد و رفت معطل ہے۔

(جاری ہے)

مشکل صورتحال کے باوجود سیالکوٹ پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کشتیوں، پولیس گاڑیوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے متاثرہ افراد کی محفوظ نقل مکانی یقینی بنا رہی ہے۔ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کی ہر ممکن طریقے سے مدد اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیالکوٹ پولیس اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور متاثرین کی مکمل بحالی تک تعاون اور خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :