Live Updates

صوبائی وزیر مواصلات کا پکی شاہ مر دان کا دورہ، سیلا ب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

ہفتہ 30 اگست 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) صوبائی وزیر مواصلات و قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کا پکی شاہ مر دان کا دورہ۔صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران سے تحصیل عیسی خیل کے برساتی پہاڑی نالوں میں سیلابی صورتحال، کچہ کے سیلا ب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں، دریائے سندھ میں پانی کی موجودہ صورتحال اور فلڈ ریلیف کیمپس سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔

اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن ریٹائر ڈ رائے محمد اجمل، اے ڈی سی جی سلمان احمد لون، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر مطیع السلام، انچارج ٹی ڈی سی پی محمد جلیل خٹک کے علا ہ دیگر متعلقہ محکموں افسران موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو ایکسئن جناح بیرا ج احمد رفیق نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایاکہ اس وقت دریا ئے سندھ میں جناح بیراج کے مقام پر سوا دولاکھ کیو سک پانی کا ریلہ گذر رہا ہے اور کسی قسم کی سیلا بی صورتحال نہ ہے تاہم حا لیہ بارشوں کی وجہ سے تحصیل عیسی خیل کے برساتی نا لہ بڑوچ میں سیلا بی پا نی آیا ہے اور مزیدبارشوں کی صورت میں تحصیل عیسی خیل کے برساتی پہاڑی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے جس کی وجہ سے گردونواح کی آبادیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر کو ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجنیئر نوید اقبال نے تحصیل عیسی خیل اور میانوالی کے کچہ کے سیلا ب سے متاثر ہ علاقوں میں ریسکیو ریلیف سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ میں بتا یا کہ اب تک ریسکیو1122کی جا نب سے 508افراد اور 866 جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے اور ریسکیو کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ایکسئن ہا ئی وے شہباز کلاسرا نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ برساتی پہاڑی نالوں کے پلوں کی ڈی سلٹنگ کر ادی گئی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تما م مشینری فیلڈ میں مو جود ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و قانو ن ملک صہیب احمد بھرتھ نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ پہاڑی برساتی نالوں کے راستوں سے تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ انھوں نے ایکسئین ہائی وے کو ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ ہونے والی سٹرکوں کی باضابطہ بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو ہدایت کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام مشینری سمیت ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ صوبائی وزیر نے کشتی میں سوا رہو کر دریا ئے سندھ میں پانی کے بہا وکی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات