ڈپٹی کمشنر صحبت پو نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

ہفتہ 30 اگست 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا باضابطہ طور پر آغاز کر دیا۔ یہ مہم یکم ستمبر سے چار ستمبر تک جاری رہے گی، جس کا مقصد ضلع صحبت پور کو پولیو جیسی موذی بیماری سے مکمل طور پر محفوظ بنانا ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر محکمہ صحت کے افسران، لیڈی ہیلتھ ورکرز، بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے جس کی کامیابی ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتی ہے، اس لیے ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچانا نہایت ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں، افسران، محکمہ صحت کی ٹیموں اور پولیو ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض کو ایمانداری، لگن اور جذبے کے ساتھ سرانجام دیں اور گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔

متعلقہ عنوان :