Live Updates

k سوات اور گردونواح میں پاک فوج کی ریلیف سرگرمیاں جاری

ہفتہ 30 اگست 2025 20:55

]سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء)خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ فوجی جوان متاثرہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پاک فوج نے سوات کے علاقے مکان باغ اور ملا آباد میں سیلاب متاثرین کے لیے راشن اور کھانے پینے کی اشیائ تقسیم کیں۔ امداد حاصل کرنے والے متاثرین نے پاک فوج کے بروقت اقدامات اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔پاک فوج کے مطابق ریلیف سرگرمیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک سیلاب زدگان کی مکمل بحالی یقینی نہیں بنا دی جاتی۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :