,فیصل آباد،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہلالِ احمد ہسپتال ڈاکٹر مختار رندھاوا کو گورنر پنجاب کی جانب سے پنجاب کا بہترین ایم ایس کا اعزاز

ہفتہ 30 اگست 2025 21:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہلالِ احمد ہسپتال ڈاکٹر مختار رندھاوا کو گورنر پنجاب کی جانب سے پنجاب کا بہترین ایم ایس (Medical Superintendent) ڈکلیئر کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر تحسین کو پنجاب کی بہترین گائناکالوجسٹ قرار دے کر نمایاں اعزاز سے نوازا گیا ہے۔گورنر پنجاب کی جانب سے اس شاندار کارکردگی پر دونوں شخصیات کو خصوصی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ اور عملے نے ڈاکٹر مختار رندھاوا کو بہترین ایم ایس کا ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ہلالِ احمد ہسپتال کی جانب سے ڈاکٹر مختار رندھاوا اور ڈاکٹر تحسین کو دلی مبارک باد پیش کی گئی اور ان کی شاندار خدمات پر پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔یہ اعزاز نہ صرف ہلالِ احمد ہسپتال کے لئے باعث افتخار ہے بلکہ فیصل آباد اور پنجاب بھر کے لیے بھی ایک مثبت پیغام ہے کہ محنت، لگن اور خدمت خلق کو ہمیشہ سراہا جاتا ہی

متعلقہ عنوان :