Live Updates

ڈپٹی کمشنر بنوں کا ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچنے کیلئے پیشگی ممکنہ اقدامات اٹھانے پر زور

ہفتہ 30 اگست 2025 22:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم نے بنوں شہر میں بارش کے بعد نکاس آب کی صورتحال کا بذات خود جائزہ لیا تاکہ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال کیلئے پیشگی اقدامات کے تحت پانی کی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس دوران ضلعی انتظامیہ حکام اسسٹنٹ کمشنر اللہ نواز خان، ڈاکٹر اشتیاق احمد اور ڈبلیو ایس ایس سی کے عہدیداروں سمیت تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ذمہ دار بھی انکے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر بنوں نے سیلابی صورتحال سے بچنے کیلئے بروقت ممکنہ اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے WSSC کے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اہلکاروں کو مشینری و الات سمیت پانی جمع ہونے والے ممکنہ جگہوں میں تعینات رکھیں۔ تاکہ عوام کو کسی بھی پریشانی سے محفوظ رکھنے کا عمل جاری رہے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت و اطمینان فراہم کیا جا سکے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات