تھانہ انقلاب پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار، آئس اور چرس برآمد

ہفتہ 30 اگست 2025 22:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) ایس پی صدر ڈویژن رضاء محمد خان کی ہدایت پر مختلف جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیا گیا ہے، ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل دیار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب رضوان برکی نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ اہم کارروائی کرتے ہوئے نواحی علاقہ باڑہ خوڑ موسی زئی اور سکیم چوک میں گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3500 گرام چرس اور ہزاروں مالیت کی آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل کو ملنے والی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ انقلاب دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کے دوران ملزمان محمد عارف عرف پیر ولد ولایت خان اور بشیر ولد گل جمال کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 3500 گرام چرس اور ہزاروں مالیت کی آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :