Live Updates

جامعہ اشرفیہ کے علما کا ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہارِ افسوس

ہفتہ 30 اگست 2025 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم، نائب مہتمم و ناظم اعلی مولانا قاری ارشد عبید،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،مولاناحافظ اسعد عبید، سمیت دیگرنے خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہونے والی بھاری جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت، فلاحی ادارے اور مخیر حضرات متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد اور بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کریں تاکہ اس کڑے وقت میں ان کا سہارا بن سکیں،جامعہ اشرفیہ لاہور کے علما نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات