فیصل آباد میں مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا

اتوار 31 اگست 2025 11:00

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)فیصل آباد میں مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں مخالفین نے فائرنگ کرکے زبیر نامی نوجوان کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے 19 سالہ محمد زبیر کو سر میں گولی مارکر قتل کیا۔ مقتول محمد زبیر کا طارق، خالد، عمران وغیرہ کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا. ملزمان نوجوان کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔