Live Updates

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کی شرکت کی تصدیق کردی

بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے پول بی میں شامل ہیں جہاں ان کے ساتھ چلی اور سوئٹزرلینڈ بھی ہیں

اتوار 31 اگست 2025 12:35

چنئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)بھارت نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطابق ایونٹ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک چنئی اور مدورائی میں شیڈول ہے۔ہاکی انڈیا کے سیکریٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے اعلان کیا ہیکہ پاکستان کی ٹیم جونیئر ہاکی ایونٹ میں شرکت کے لیے آئے گی۔

(جاری ہے)

بہار میں جاری ایشیا کپ میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان نے دستبرداری اختیار کرلی تھی، جس کے بعد ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر سوال اٹھ رہے تھے۔بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے پول بی میں شامل ہیں جہاں ان کے ساتھ چلی اور سوئٹزرلینڈ بھی ہیں۔بھارتی آفیشل کے مطابق پی ایچ ایف سے بات چیت کے بعد اس حوالے سے اتفاق ہوا ہے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات