یوکرین کی سابق پارلیمنٹ کے اسپیکر آندرے باروبی دن دہاڑے قتل

اتوار 31 اگست 2025 13:00

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)یوکرین کے شہر لویو میں عین دوپہر کے وقت فائرنگ کے ایک واقعے میں یوکرین کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر آندرے باروبی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لویو کے سیخیوسکی علاقے میں فائرنگ کی اطلاع ملی۔ بعد ازاں علاقائی انتظامیہ کے سربراہ نے آندرے باروبی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔