ننکانہ صاحب، بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے خاتون اور بچوں سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی

اتوار 31 اگست 2025 14:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)موڑ کھنڈہ بچیکی روڈ کوٹ اکبر گاں میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی،اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پر پہنچا، بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے خاتون اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے،ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا،زخمیوں میں 12 سالہ شہریار، 10 سالہ مہریار اور 18 سالہ طاہرہ شامل ہیں،چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 45 سالہ کوثر زوجہ بشارت،8 سالہ عائشہ اور 12 سالہ ثمرہ کے ناموں سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :