حضور اکرمﷺکی آمد سے دنیا میں عظیم انقلاب برپا ہوا‘جے یو آئی(س)

ختم نبوت و ناموس رسالتﷺ ، اہل بیت اور اصحاب رسول پر ہمارا سب کچھ قربان ہے

اتوار 31 اگست 2025 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)جمعیت علما ئے اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہحضور اکرمﷺکی آمد سے دنیا میں عظیم انقلاب برپا ہوا،ختم نبوت و ناموس رسالتﷺ ، اہل بیت اور اصحاب رسول پر ہمارا سب کچھ قربان ہے، تاریخ کے اوراق میں جانثاران رسولﷺ کی محبت کی لازوال داستانیں بکھری پڑی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ اللہ تعالی نے اپنے محبوبﷺ کو تمام بنی نوع انسانوں سے زیادہ حسین و جمیل بنا کر مبعوث فرمایا اور آپ کی ذات مبارکہ کو خلق عظیم کی صفت سے متصف فرمایا ، انسانیت کی بقا آپ ﷺکے خلق عظیم کو اپنانے میں ہے۔جے یو آئی (س)عشرہ رحمت عالمﷺ میں خصوصی محا فل کااہتمام کررہی ہے ان محافل کو منعقد کرانے کا ایک ہی مقصد ہے کہ لوگوں کورحمت عالمﷺکی سیرت مبارکہ سے آگاہی حاصل ہو،اور سیرت مبارکہ پر عمل پیرا ہو کراپنے دلوں میں عشق مصطفیﷺکی شمع روشن کرکے دین ودنیا میں کامیابی حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :