Live Updates

شدید سیلابی ریلا متوقع، دریائی پٹی رہنے والے خدارا باہر آ جائے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

اتوار 31 اگست 2025 15:00

رحیم یارخان 31 اگست (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل الرحمٰن کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں دریائی پٹی کے اندر آباد آبادی کو ممکنہ سیلابی خطرات سے بچانے کے لیے بھرپور متحرک ہیں۔ حکومت پنجاب اور ریسکیو 1122 کے اشتراک سے مسلسل لاؤڈ اسپیکر اعلانات، گھر گھر آگاہی اور امدادی ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ بروقت انخلا ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

فلڈفارکاسٹنگ ذرائع کے مطابق 2 سے 3 روز میں دریائے سندھ میں شدید سیلابی ریلہ متوقع ہے، جس کے پیش نظر دریائی بند کے اندر موجود بستیوں کے مکینوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں بنیادی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں دن رات میدانِ عمل میں موجود ہیں، تمام تحصیلوں میں ایمرجنسی پلان کے مطابق اقدامات جاری ہیں، جبکہ ریسکیو افسران خود موقع پر موجود رہ کر انخلاء کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے میڈیا کے توسط سے ایک بار پھر اپیل کی گئی ہے کہ عوام اپنی جانوں کے تحفظ کے لیے اداروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات