خواجہ اجمیر نگری پولیس اوراسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،2 ملزمان گرفتار

اتوار 31 اگست 2025 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) کراچی کی خواجہ اجمیر نگری پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک پسٹل 30بوربمعہ ایمونیشن ،ایک موٹر سائیکل ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعمان مسیح ولد گفتار مسیح اورفلپس مسیح ولد کرامت مسیح شامل ہیں۔

پولیس نے فیض مدینہ مسجد سروس روڈ، سیکٹر 5-B/3میں مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاجس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی،دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دونوں ملزمان کو کامیابی سے گرفتار کرلیا گیا۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔پولیس نے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔