چوری اور نقب زنی کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار

اتوار 31 اگست 2025 16:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) وارث خان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری اور نقب زنی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے مسروقہ سامان فروخت کرنے کے بعد حاصل ہونے والی رقم 13 ہزار 500 روپے بھی برآمد کر لی گئی۔ ترجمان کے مطابق گرفتار شخص نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں گھریلو سامان چوری کیا تھا۔ پولیس نے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس پی راول نے کہا کہ زیر حراست شخص کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان تیار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :