Live Updates

ڈپٹی کمشنرجعفر آباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ فلڈ ایمرجنسی ریسپانس اجلاس

اتوار 31 اگست 2025 16:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ فلڈ ایمرجنسی ریسپانس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر جعفرآباد ارسلان چوہدری ،سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جعفرآبادخالد خان نے کہاہے کہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں ، مشینری الرٹ رکھیں، ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ، آبی گزرگاہوں سے تجاوزات اور رکاوٹوں کو دورکیا جائے جبکہ شاخوں کے کمزور پشتوں کو مضبوط بنانے کیلئے محکمہ ایریگیشن کو اقدامات کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :