Live Updates

ْنارووال ،ریسکیو 1122 کی جانب سے حالیہ سیلاب میں مختلف مقامات سے 3517 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا

اتوار 31 اگست 2025 17:05

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)ریسکیو 1122 کی جانب سے حالیہ سیلاب میں مختلف مقامات سے اب تک 3517 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے جبکہ 160 جانوروں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔ سیلاب سے پہلے 1900 لوگوں کا ہنگامی انخلا ء کروایا گیا،اس وقت دریائے راوی اور نالہ ڈیک میں میں 05 مختلف مقامات پر ریسکیو ٹیمیں ریسکیو آپریشن کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاہ مختلف پوسٹوں سے رینجر زکے جوانوں کو ریسکیو کیا گیا۔اس وقت دریائے راوی میں کوٹ نیناں کے مقام پر پانی کا بہا ئو 48400 کیوسک جبکہ جسڑ کے مقام پر بہا 78300 کیوسک ہے ۔ دریائے راوی پانی بتدریج کم ہو رہا ہے، نالہ ڈیک کنگرہ کے مقام پر بہا ئو2640 کیوسک پانی گزر رہا ہے،نالہ بئیں 1905 کیوسک،نالہ اوج 5750 اورنالہ بسنتر 3858 کیوسک بہا ئوریکارڈ کیا گیا ہے ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :