Live Updates

اسسٹنٹ کمشنر کمالی کا رات گئے سیلاب ریلیف کیمپ کا دورہ

اتوار 31 اگست 2025 17:10

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے رات گئے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیمپ میں مقیم متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے متاثرہ خاندانوں میں کھانا تقسیم کیا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانے میں بھی شریک ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثر ہونے والے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فلڈ ریلیف کیمپوں کے ساتھ ساتھ متاثرہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی کھانے اور اشیائے خوردونوش کی فراہمی جاری ہے تاکہ متاثرہ افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔\378

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :