Live Updates

صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کا دریائے ستلج کا دورہ

اتوار 31 اگست 2025 17:10

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کے ہمراہ دریائے ستلج کا دورہ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او راشد ہدایت سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے اٹاری کے مقام پر دریا میں سیلابی صورتحال اور ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے سیلاب متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی،، محکمہ ایریگیشن کے حکام نے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال اور پانی کے بہاؤ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 1 لاکھ 54 ہزار کیوسک اور اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن بارے آگاہ کیا، صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے فلڈ ریلیف کیمپ اور خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین کو دستیاب سہولیات کی بھی چیکنگ کی، صوبائی وزیر نے سیلاب متاثرین کو رہائش، کھانے پینے اور طبی سہولیات کے لیے بہترین اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے، انہوں نے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں، دریائے ستلج میں عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے محفوظ انداز میں لوگوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر 15 بیڑوں کا بندوبست کیا گیا ہے، بیڑوں کی فراہمی کا مقصد بڑے جانوروں کو ریسکیو کرنے کے کام آرہا ہے، خدا باری تعالیٰ ہر ایک کو حفظ و امان میں رکھے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اورعوامی خدمت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات