Live Updates

ضلعی انتظامیہ کی بروقت کاروائی سے دریائے راوی میں فتح پور بند میں شگاف فوری پر کروا دیا گیا

اتوار 31 اگست 2025 17:10

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) ضلعی انتظامیہ کی بروقت کاروائی سے دریائے راوی میں فتح پور بند میں شگاف فوری پر کروا دیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز اور ایریگیشن حکام کی زیر نگرانی دریائے راوی پر فتح پور بند میں شگاف کو فوری پر کرنے سے ملحقہ دیہات اور بنگلہ گوگیرہ کو دریائی پانی سے بچا لیا گیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے کہا کہ حفاظتی بند کے شگاف کو فوری پر کروانے سے ملحقہ 10 دیہات اور گوگیرہ سٹی کو بچا لیا گیا ہے، شگاف کو فوری بند کرنے کے لیے بھاری مشینری کو استعمال کیا گیا، سیلابی صورتحال کے دوران عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :