ج* جیکب آباد کے 13ہائی اسکولوں میں 36سے زائد عملہ گنجائش سے زائد مقرر

oآسامی نہ ہونے کے باوجود تحصیل کے متعدد اسکولوں میں جے ایس ٹی ،ڈبلیو آئی ،اوٹی ،اے ڈبلیو آئی پی ٹی آئی اور لیب اسسٹنٹ کی غیر قانونی تقرری کو انکشاف ،ڈی او سیکنڈری کاموبائل نمبر بند

اتوار 31 اگست 2025 19:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2025ء) جیکب آباد کے 13ہائی اسکولوں میں 36سے زائد عملہ گنجائش سے زائد مقرر ،آسامی نہ ہونے کے باوجود تحصیل کے متعدد اسکولوں میں جے ایس ٹی ،ڈبلیو آئی ،اوٹی ،اے ڈبلیو آئی پی ٹی آئی اور لیب اسسٹنٹ کی غیر قانونی تقرری کو انکشاف ،ڈی او سیکنڈری کاموبائل نمبر بند تفصیلات کے مطابق جیکب آباد محکمہ تعلیم میں متعدد اسکولوں میں بھاری رشوت اور سفارش کے عیوض سینکڑوں کی تعداد میں گنجائش سے زیادہ تدریسی و تدریسی عملے کی تقرری کی گئی ہے جبکہ آسامی نہ ہونے کے باوجود بھی سینکڑو اسکولوں میں غیر قانونی طور پر مقرریاں کی گئی ہیں جو افسران کی بدیانتی اور ادارے کی ساکھ کو تباہ کررہی ہیں صرف جیکب آباد تحصیل کے 13ہائی اسکولوں میں 36سے زائد عملہ گنجائش سے زیادہ مقرر کیا گیا ہے ،حاجن شاہ ہائی اسکول میں ایک ہیڈ ماسٹر کی آسامی ہے لیکن مقرر دو ہیڈ مسٹریس اور ایک ڈپٹی ڈی او تنخواہیں لے رہی ہیں،3جے ایس ٹی اور ایک اوٹی آسامی نہ ہونے کے باوجو د مقرر ہیںمولاداد ،ریلوے ،آدم خان ،سردار محمد امین ،احمد میاں سومرو ،ناوڑا ،قادر پوراور بھلیڈنو آباد ہائی اسکول میں جے ایس ٹی ،اوٹی ،ڈبلیو آئی،پی ٹی آئی، لیب اسسٹنٹ آسامی نہ ہونے کے باوجود غیر قانونی مقرر ہیں اسی طرح علن جمالی ،مولاداد ہائی اسکول میں ایک چوکیدار کی آسامی ہے لیکن مقرر دو ،دو ہیںسنگگل سیکشن اسکول میں چار پرائمری اسکول ٹیچر،گورمنٹ گرلس ہائی اسکول میں 2پی ایس ٹی ،آدم خان،ناوڑا اور حمیدیہ میں ایک نائب قاصد،سردار محمد امین کھوسو میں ایک ،ناورا میں 2جونیئر کلرک،احمد میاں سومرو اور بنگلو سیداں میں اوٹی ،بھلڈنو آباد میں ایک ڈبلیو آئی گورمنٹ بوائز ہائی اسکول میں 5ایچ ایس ٹی ،4سبجیکٹ اسپیشلسٹ ،3جونیئر کلرک،ایک پی ایس ٹی ،لیب اسسٹنٹ اور شاپ اسٹنٹ اضافی مقر ر ہیںاس سلسلے میں ڈی او سیکنڈری جیکب آباد اسماعیل برڑو سے موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی پرانکا نمبر بند ملا ۔