Live Updates

ٹ* پشاور: یتیم بچوں کو قومی کرکٹرز کا چیرٹی ٹی ٹوینٹی میچ دکھایا گیا

کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے اسٹیڈیم میں بچوں سے ملاقات کی، بچوں کو صاف پانی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامیہ کو ہدایات جاری

اتوار 31 اگست 2025 19:20

1پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2025ء) پشاور میں منعقدہ قومی کرکٹرز پر مشتمل چیرٹی ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ میں یتیم بچوں کو بھی براہِ راست میچ دیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ یہ بچے فلاحی اداروں زمنگ کور، فکس اٹ اور آغوش یتیم خانوں سے تعلق رکھتے تھے۔کمشنر پشاور ڈویڑن ریاض خان محسود کی ہدایات پر بچوں کو سرکاری طور پر اسٹیڈیم لایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کاروباری شخصیت عاطف حلیم نے سو بچوں کو اسپانسر کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے مالیت کے ٹکٹس خریدے جبکہ مزید دو سو بچوں کو کمشنر پشاور کی ہدایت پر گراؤنڈ میں لایا گیا۔کمشنر پشاور ڈویڑن ریاض خان محسود نے خود اسٹیڈیم میں موجود بچوں سے ملاقات کی اور گراؤنڈ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بچوں کو صاف پانی سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ 19 سال بعد پشاور میں کرکٹ کے مداحوں کے لیے تفریح اور سیلاب زدگان کی امداد کے لیے اس میچ کا انعقاد کیا گیا۔ ان کے مطابق جس طرح دیگر شائقین کو یہ موقع ملا، اسی طرح یتیم اور بے آسرا بچوں کا بھی حق تھا کہ وہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر براہِ راست میچ سے لطف اندوز ہوں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات