سیالکوٹ پولیس کی جانب سےمسیحی عبادت گاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

اتوار 31 اگست 2025 19:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) سیالکوٹ پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے مؤثر اور سخت انتظامات کئے گئے تاکہ پرامن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان پولیس کے مطابق اتوار کے روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی ہدایت پر شہر بھر کے گرجا گھروں اور دیگر مذہبی مقامات پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔

(جاری ہے)

عبادات میں شریک افراد کی مکمل تلاشی کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی گئی جبکہ سیکیورٹی اہلکار ہر عبادت گاہ کے باہر مستعدی سے اپنی ڈیوٹی انجام دیتے رہے۔ سینیئر افسران خود موقع پر موجود رہے اور تمام انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اہلکاروں کو ضروری ہدایات بھی دیتے رہے۔ترجمان کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اقلیتی برادریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :