Live Updates

ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کاجائزہ لیا

اتوار 31 اگست 2025 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ایڈمن خدیجة الکبری نے اتوار کے روز اچانک لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور حالیہ بارشوں کے تناظر میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ، ہسپتال میں ادویات ودیگر ضروری سہولیات کا جائزہ لیا اور نکاسی آب کے انتظامات کی صورتحال چیک کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ انتظامات سے مطمئن نظر آئیں اور انہوں نے ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کی کارکردگی کو سراہا۔ پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے انتظامی ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ حکومت اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے محنت اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کو ہمیشہ اپنا شعار بنایا جائے تاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :